اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چاند رات، عید الفطر: پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

09 Apr 2024
09 Apr 2024

لاہور (مدثر حسین) چاند رات اور عید الفطر کی آمد کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چاند رات اور عیدالفطر پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 52 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید الفطر کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں چاند رات اور عید الفطر پر 08 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کریں گے، صوبہ بھر میں  8 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے، 15ہزار سے زائد میٹل ڈیٹیکٹرز اور 168 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چاند رات اور عید پر ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں، خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، ملکی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی راستوں پر گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ اور دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری اور گلیات میں عید کی چھٹیوں میں اضافی رش کے پیش نظر ٹورازم فورس سیاحوں کو سہولت، تحفظ اور رہنمائی فراہم کرے، اہم شاہرات اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے