09 Apr 2024
(لاہور نیوز) عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس متحرک ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراداور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 44 ہزار 262 وہیکلز،24 ہزار 385 موٹر سائیکلزاور 4 لاکھ 6 ہزار 950 افرادکو چیک کیا گیا۔
ناکوں پر دوران چیکنگ 273 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،4 ہزار 497 گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ 11 گاڑیوں سے بلیو لائٹس ہٹائی گئیں۔