اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کا سرائیکی گانا کب ریلیز ہوگا؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے پہلے ‘سرائیکی’ گانے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پہلے سرائیکی گانے ‘بالو بتیاں’ کی مختصر ویڈیو کلپ پوسٹ کی، اس گانے میں اُنہوں نے سرائیکی ثقافت کو فروغ دیا ہے جبکہ پوسٹ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ علی ظفر اپنے پہلے سرائیکی گانے میں مشہور پاکستانی موسیقار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے ہمراہ گلوکاری کریں گے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار قرار دیتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرائیکی میں گانا گا کر خوبصورت سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز صرف عطاء اللہ صاحب کے پاس ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا موسیقار یہ نہیں کرسکتا۔

آخر میں علی ظفر نے مداحوں کے لیے عیدالفطر کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا سرائیکی گانا ‘بالو بتیاں’ چاند رات پر ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر کے اعلان کے بعد مداح اُن کے پہلے سرائیکی گانے کے لیے پُرجوش ہوگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے