اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونیا حسین کاعدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر ردعمل جاری

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر لب کشائی کردی۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا نقطہ نظر مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دُنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کےبس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اُس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہٰذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے