اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کسمپرسی کا شکار اداکار سلیم شاہ کی سنی گئی، امدادی چیک جاری ، وظیفہ مقرر

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہورنیوز) سندھ کے مشہور اداکار اور سٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ کی کسمپرسی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے کے بعد صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر معروف اداکار سلیم شاہ کیلئے مالی امداد کا چیک جاری کردیا گیا، اداکار کیلئے محکمہ ثقافت  کی طرف سے ماہوار وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔اداکار سلیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری مالی مددکی  اور ماہوار وظیفہ مقرر کیا۔

سید ذوالفقارعلی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سلیم شاہ بڑے اداکار ہیں ان کا خیال رکھنا سندھ حکومت کا فرض ہے، سلیم شاہ جیسے سینئر اداکار ہمارا سرمایہ ہیں، فوری مالی امداد کا چیک اور ماہوار وظیفہ محکمے کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار سلیم شاہ کی بھیک مانگتے ہوئے خبریں، تصاویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے