(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا مؤقف ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی سکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج ، رجسٹرار کا اعتراض
کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈیپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہا ہے کہ کور کمیٹی کے مطابق جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی سکیم کو پامال کیاگیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں ذمہ داروں کیخلاف آئین شکنی کی کارروائی ہونی چاہیے۔