08 Apr 2024
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سٹور کے سکیورٹی گارڈ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ غلام علی سے اسکا پستول اور 25 ہزار روپے چھینے، سکیورٹی گارڈ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ڈاکو 25 ہزار روپے نقدی اور پستول لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال ڈاکوؤں کا سراغ نہیں مل سکا۔