اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کاکول ٹریننگ کیمپ پر قومی کرکٹرز کے تاثرات سامنے آگئے

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہور نیوز) کاکول میں ٹریننگ کیمپ سے متعلق قومی کرکٹرز کے تاثرات سامنے آ گئے۔

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا، کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی، میرے لئے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔

آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا، کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہوں گے ٹیم کو فائدہ ہوگا، کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی، آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔

قومی کرکٹر عامر جمال نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ ہمارے لئے بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہوگئے، کسی بھی ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اس کیمپ سے اس میں مدد ملی۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی، یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا کہنا تھا کہ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے یہ کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے، پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے