اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم نے کس کوچ کے دور میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹیں؟

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے 14 برس میں ٹی20 کے دس کوچز تبدیل کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ آجکل پھر تبدیلیوں کی زد میں ہے ، کپتان کے ساتھ کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلی ہورہی ہے، سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 کوچز کے حوالے سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دلچسپ اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔

2011 سے اب تک پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 کوچز کا تقرر کیا گیا، ان میں عبدالرحمان، ڈیو واٹمور، گرانٹ بریڈبرن، مکی آرتھر، مصباح الحق، محمد حفیظ، محسن حسن خان، معین خان، ثقلین مشتاق اور وقار یونس شامل ہیں۔

ٹیم نے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات مکی آرتھر کی رہنمائی میں حاصل کیں، ان کی کامیابیوں کا تناسب 81.08 رہا، دوسرے نمبر پر ثقلین مشتاق رہے، ان کے دور میں گرین شرٹس کی ٹی 20 فتوحات کا تناسب 65.79 رہا، ڈیو واٹمور اور محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے 60 کے تناسب سے فتوحات پائیں۔

معین خان کی کوچنگ میں ٹیم نے 50 کے تناسب سے کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق کے دور میں فتوحات کا تناسب 47.06 رہا، وقار یونس کے دور میں جیت کا تناسب 39.53 رہا، عبدالرحمان اور گرانٹ بریڈبرن کی کوچنگ میں ٹیم نے 33.33 کے تناسب سے فتوحات سمیٹیں۔ محمد حفیظ کی کوچنگ میں ٹیم کی فتح کا تناسب 20 فیصد رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے