06 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق موبائل چور گینگ کے کارندے خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے، انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری بازار یا ہجوم والی جگہ پر اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں،کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔