04 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے پارٹی امور پر مشاورت ہوئی، مریم نواز نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں پائیدار ترقی کےلئے اختراعی منصوبے لارہی ہے، پنجاب بھر میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت، 5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے۔