اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے: مریم نواز

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصلیٹ جا کر شانگلہ حملے میں چینی انجینئرز کی وفات پر تعزیت کی، مریم نواز نے لاہور  میں چینی قونصل جنرل ژاؤ  شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار  کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ  کرنےکی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے