اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اقرا عزیزکے گھر موسم گرما میں برفباری؟ اداکارہ کی ویڈیو وائرل

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے موسم گرما میں اپنے گھر کے لان میں برفباری کی ویڈیو شیئر کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے لان میں گرمی کے موسم میں برفباری دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ پہلے بالکنی سے باغیچے کا نظارہ کرتی دکھائی دیں جہاں ہر جانب برف بکھری دیکھی جاسکتی ہے۔

بعدازاں اداکارہ نے تپتی دھوپ کے باوجود خود کو اونی سوئٹر میں ڈھانپ کر باغیچے تک جانے کا فیصلہ کیا، ویڈیو میں اقرا کو موسم کی صورتحال پر بات کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے بعد آج موسم یکدم ایسا تبدیل ہوا کہ برف باری ہوگئی۔

ہر جانب بکھری برف کو دیکھتے ہوئے اقرا نے ان مناظر کو خواب  قرار دے دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان مناظر کو محض ایک مذاق بھی کہہ ڈالا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’اپریل میں برف؟ کیا یہ سچ ہے؟ یا تو میں سردیوں کا خواب دیکھ رہی ہوں، یا کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے؟ مجھے بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے!’۔

اقرا کی اس پوسٹ سے  سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پھیل گیا اور ساتھ ہی تبصرہ کرتے فینز نے منفرد اظہار خیال سے کمنٹ سیکشن میں سوالات نے انبار لگادیے۔

کسی نے اس ویڈیو کو محض مذاق قرار دیا تو کوئی مزاحیہ تبصرے کرنے سے خود کو نہ روک سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے