اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نوال سعید کا میسجز بھیجنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے میسجز بھیجنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ کرکٹرز کو ایسے میسجز نہیں کرنے چاہئیں کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں سید جبران کے ہمراہ  نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔ اس دوران میزبان اعجاز  اسلم نے اداکارہ نوال سعید کو تنگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں جس پر پہلے تو نوال نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس پر اب کوئی بات نہیں کرنا چاہتی، پھر میزبانوں کے اصرار پر بات کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی بیان کسی وجہ سے دیا ہے لیکن ماضی کے انٹرویو میں میرے منہ سے یہ بات بغیر کسی وجہ کے نکل گئی تھی لیکن وہ بات جھوٹی نہیں تھی۔

اس پر شو میں شریک  اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا ، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔

اس کے بعد میزبانوں نے شادی شدہ کرکٹرز کے نام لینے شروع کیے، سید جبران کا کہنا تھا کہ کہیں وہ افتخار تو نہیں، نادیہ خان نے کہا کہ کہیں وہ شعیب ملک تو نہیں تاہم نوال نے مسکرانے کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو وہ میسج نہیں کرنے چاہیے تھے کیوں کہ میرا خیال ہے کہ لوگ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو آئیڈیلائز کرتے ہیں لہٰذا انہیں ایسے میسجز نہیں کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو میں نوال سعید نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں۔

اداکارہ نے  کہا  تھا کہ 'ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟'یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے