اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کم عمری میں شادی ہونے کا پچھتاوا ہے جو طلاق پر ختم ہوئی: ہمایوں اشرف

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اداکار ہمایوں اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کر لی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

ہمایوں اشرف حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب ان کی عمر چالیس سال ہو چکی ہے اور یہ کہ وہ ایک شادی کر چکے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی کے کسی فیصلے یا کام پر پچھتاوا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر پچھتاوا نہیں کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی بلکہ انہیں یہ پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں کیوں ہوئی؟

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی پہلی شادی کتنی عمر میں اور کن سے ہوئی تھی اور طلاق کا کیا سبب تھا لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوچکی۔

اداکار کا طلاق اور شادی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ لازمی نہیں ہے کہ طلاق ہو تو آپ کے شریک حیات کی غلطی ہو، آپ کی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔

ہمایوں اشرف نے مزید کہا کہ چوں کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی، اس لیے اب وہ ہر کسی کو یہی کہتے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے