اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشتگرد گرفتار

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )  نے پنجاب بھر میں  232 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ آپریشن لاہور،بہاولپور ، میانوالی، بہاولنگر، راولپنڈی، چینوٹ، پاک پتن ، خانیوال ، چکوال ، اٹک، سرگودھا میں کیے گئے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ  لاہور سے القاعدہ کی مالی معاونت کرنے والے 2جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا 1 خطرناک دہشت گرد گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت شہزاد، مدثر ، فضل مولا ، اعظم ، رحمان ، شفیق ، ذیشان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، 27 ڈیٹونیٹر ، 60 فٹ حفاظتی فیوز وائر، تین آئی ای ڈی بم ، اسلحہ ، گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی ، دہشت گرد مختلف اداروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے1081 کومبنگ آپریشنز کے دوران 149 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 43792 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ 

ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے