02 Apr 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 9 مختلف کارروائیوں میں716 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں پشاور، لاہور، چمن، یاروپشین، لسبیلہ، حافظ آباد، کراچی،اٹک، اورکزئی میں کی گئیں ، کارروائی کےدوران 260 کلو ہیروئن،218 کلو مارفین برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں 261 کلو400گرام چرس، 6کلو200گرام افیون برآمد کرلی گئی ، کارروائی کےدوران 745 گرام آئس،200 گرام کوکین بھی برآمدکی گئی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔