02 Apr 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کو پی پی 32 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیخلاف چودھری محمد ارشد نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور پرویز الہٰی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ چودھری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینےکا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔