01 Apr 2024
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سٹیل درآمدات کی سمگلنگ، انڈرانوائسنگ، مس ڈیکلریشن کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی جولائی تا دسمبر 2021ء کی رپورٹ پیش کریں گے، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔