اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کی چائنیز قونصلیٹ آمد، چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چائنیز قونصلیٹ آمد، آئی جی پنجاب نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے ملاقات کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے شانگلہ خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، چینی قونصل خانے کے افسر بھی موقع پر موجود تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں، چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا عزم کیا، آئی جی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تناظر میں چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کی آمدورفت کے تمام روٹس پر ضلعی پولیس اور پی ایچ پی پٹرولنگ مزید سخت اور مؤثر کر دی گئی ہے، چینی باشندوں کے روٹس پر سپیشل پولیس پوسٹوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

چینی قونصل جنرل نے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پراطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سرانجام دے رہی ہے، پنجاب پولیس اور چین کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے