پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز کا ڈور پھرنے سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
31 Mar 2024
31 Mar 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور میں ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے کہا کہ سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہری ذمہ داری نبھائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں-