اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جینیاتی تناو کس چیز کا خطرہ بڑھا دیتاہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) جینیاتی طور پر تناؤ کے شکار افراد میں دباؤ والے حالات کا سامنا کرنے کے بعدہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا ہے کہ جن لوگوں میں تناؤ ان کی جینیات سے منسلک ہوتا ہے، ان میں نامناسب حالات کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا امکان 34 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے یہ بھی پایا کہ ان افراد کو تناؤ کے اوقات میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان اس وقت بھی تین گنا زیادہ ہوجاتا ہے جب پریشانی یا افسردگی کی حالت میں ہوں۔

مطالعے کے سرکردہ محقق نے  بتایا کہ ہم نے مطالعے میں پایا ہے کہ جن لوگوں کو جینیاتی طور پر تناؤ کا خطرہ ہوتا ہے ان میں غیرمناسب واقعات کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا امکان بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ لوگوں میں دل کے دورے پڑنے کے واقعات میں اضافے کے کچھ اور عوامل بھی کارفرما ہیں۔ ہم ممکنہ طور پر ان لوگوں کی اسکریننگ اور احتیاطی تدابیر جیسے ورزش، یوگا، ذہن سازی یا دیگر طریقوں سے نگہداشت کرسکتے ہیں جو اضطرابی کیفیت اور افسردگی میں کمی اور دل کی صحت کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے