اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے پھر عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہوگی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد 6 ہو جائے گی، چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے