اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی مانگ لی

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) سابق کپتان اور ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی مانگ لی ہے، بابر اعظم چاہتے ہیں کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیموں کا کپتان بھی بنایا جائے۔

بابر اعظم نے تاحال پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کی آفر قبول نہیں کی، شان مسعود اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں، بابر اعظم کے مطالبے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل میں پڑ گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کیا، سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، کپتان کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی باقاعدہ طور پر اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔

بابر اعظم پہلے بھی 4 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں طرز میں کپتانی کر چکے ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی عہدیداران نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان نے پی سی بی حکام سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتا سکتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کے سوال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام جواب نہ دے سکے اور بس صرف اتنا کہا کہ ہم نے بس آپ کو فیصلے سے آگاہ کیا ہے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دی جائے۔

ذرائع کا کہنا کہ بابر اعظم کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کے بعد شاہین آفریدی نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا تھا تاہم ان کے رفقاء نے مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے