اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی سے بچا سکتی ہے: تحقیق

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں دو یا زیادہ بار ورزش کرنے سے بے خوابی کے خطرات میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

برطانیہ کے امپیریل کالج لندن اور آئس لینڈ کی ریکیاویک یونیورسٹی کے محققین نے نو یورپی ممالک کے 4339 افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا جن میں نصف تعداد خواتین پر مشتمل تھی۔

تحقیق میں شریک افراد سے ابتدا میں ان کی ورزش کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ اس کے بعد محققین نے ایک دہائی بعد ان سے دوبارہ وہی سوالات پوچھے۔ ان افراد سے بے خوابی کی علامات کے متعلق سوالات کے ساتھ ان کی نیند کا اوسط دورانیہ بھی پوچھا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان میں نیند کے مسائل کے امکانات ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 42 فیصد جبکہ بے خوابی میں مبتلا ہونے کے امکانات 22 فیصد تک کم ہوتے ہیں۔

یہاں تک کہ وہ افراد جو ورزش نہیں کرتے تھے لیکن تحقیق کے دوران انہوں نے ورزش شروع کر دی تھی ان کے بھی مستقل غیر فعال رہنے والوں کی نسبت نیند کے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات 21 فیصد کم تھے۔

وہ لوگ جو ہفتے میں دو یا زیادہ بار کم از کم ایک گھنٹے تک ورزش کرتے تھے، ان کو جسمانی طور پر فعال قرار دیا گیا۔

جن افراد میں ایک دہائی بعد بھی ورزش کی عادات ابتدا جیسی پائی گئیں ان کو مستقل فعال قرار دیا گیا اور جن کی تعداد کل افراد کے 25 فیصد پر مشتمل تھی۔

37 فیصد لوگ ایسے تھے جو مستقل غیر فعال تھے۔ 18 فیصد افراد فعال ہوگئے تھے جبکہ 20 فیصد افراد غیر فعال ہوگئے تھے۔

حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے کے مطابق جسمانی طور پر فعال لوگوں میں بے خوابی کی علامات کم دیکھی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے