اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا واسا کی اجازت کے بغیر لگے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی بور واسا کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا، کوئی ٹیوب ویل بھی واسا کی اجازت کے بغیر نہیں لگ سکتا، جو ٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر لگے اسے سیل کر دیا جائے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی نارووال نے جوڈیشل کمیشن کے سیل کیے ہوئے یونٹ کو سیاسی دباؤ پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈی سی نارووال اس پر اپنی رپورٹ جمع کروائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ ڈی جی ماحولیات کو کسی بھی سیاسی دباؤ کی صورت میں عدالت کو فوری آگاہ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں میواکی جنگل لگایا ہے جس میں 6 ہزار درخت لگائے گئے ہیں جس پر عدالت نے وکیل ایل ڈی اے کو مذکورہ اقدام پر سراہا۔

واسا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود ٹیوب ویلز پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں، میٹر لگنے سے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ پانی حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمار کس میں کہا کہ عدالت کی کوششوں کی وجہ سے اب تک 50 ریچارج ویل لگائے جا چکے ہیں،  اس سے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

بعدازاں عدالت نے تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر مزید  سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے