اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ شروع

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ شروع کردی۔

سی سی پی او لاہوراور  ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔

تھانہ اسلام پورہ پولیس نے علاقے کے مختلف مقامات پر ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی،پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی۔

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقے کا پتنگ بازی کے حوالے سے جائزہ لیا،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم اور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے