29 Mar 2024
(لاہور نیوز) نارووال کی پولیس نے کارروائی کر کے 2 مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے سے گزشتہ روز سحری کے بعد سیر کرنے کیلئے نکلنے والی دو بہنوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور لاہور کے علاقے شاہدرہ میں روپوش ہو گئے۔
تھانہ سٹی شکر گڑھ پولیس نے کارروائی کر کے دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار فرار ہو گئے، پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔