اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ جلدمکمل کرنے کا حکم

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا، مریم نواز نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی، ایس ایل 4 مراکہ سے شرقپور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا۔

مریم نواز نے اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پور ے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ملتان روڈ رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پودے لگانے کی ہدایت  کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے دونوں اطراف 8،8 کلومیٹر طویل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے