اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے افق پر بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے

28 Mar 2024
28 Mar 2024

لاہور: (سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت میں آج بھی بادلوں کا راج اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہر کا موسم خوشگوار ہے جس کے باعث لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،  ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد رہا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 31 مارچ تک لاہور سمیت مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ اور  فیصل آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ،مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیاحوں اور کسانوں کو آندھی اور بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے