اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا کسانوں کو سبسڈی پر زرعی مشینری دینے کا فیصلہ

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کسانوں کو سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں کسانوں کے لئے انقلابی و تاریخی اقدامات  لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متعدد زرعی پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی، سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے، میکانائزیشن پلان کے تحت 3 ماہ میں دو ارب روپے کی لاگت سے زرعی مشینری خریدی جائے گی،مشینری کاشتکاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی۔

سیکرٹری زراعت نے بریفنگ میں بتایا کہ 2 سالہ میکانائزیشن پلان کے تحت 23 ہزار زرعی آلات اور 2 ہزار 280 لیزر لینڈ لیولر 13.4 ارب روپے کی لاگت سے سبسڈی پر کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ  25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو 2 سال میں سولر سسٹم مہیا کئے جائیں گے،مینوئل بوائی کی وجہ سے 12 فیصد گندم اور 18 فیصد چاول کی پیداوار کم ہوتی ہے۔

سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کی منظوری

اجلاس کے دوران  کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کاشتکاروں کو ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر اگلے 6 ماہ میں دیئے جائینگے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

کھالے پختہ کرنے کا پروگرام

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں کھالے پکے کرنے کے پروگرام کی منظوری بھی دے دی، پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 1200 کھالے پکے ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7 ہزار کھالے پکے کیے جائینگے، وزیراعلیٰ نے آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالوں کو پختہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے دوران بیج کی پیداوار 4 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹن تک کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے تعاون سے سویابین سیڈ کی ایک لاکھ ایکڑ ایریا پر کاشتکاری کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس سموگ کنٹرول کرنے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے بچانے کیلئے رائس سٹرا شیڈر مشین پر ٹیکس ختم کروانے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کروانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے