27 Mar 2024
(سامیا سعید) رنگا رنگ کپڑے خریدنے کے بعد خواتین نے اپنا رُخ درزیوں کی دکانوں کی طرف کر لیا لیکن درزیوں کے نخرے بھی عروج پر ہیں۔
درزیوں نے دکان کے باہر بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں، جہاں سینئر درزی ناپ لینے میں مصروف ہیں وہیں جونیئر درزی بٹن لگاتے دکھائی دیتے ہیں، رمضان المبارک کے آغاز سے چاند رات تک درزیوں کا کام عروج پر ہوتا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ عید کے لئے کپڑے تو لے لئے ہیں، اب کوشش یہی ہے کہ عید سے پہلے تیار بھی ہو جائیں، وقت کم ہونے کے باعث درزی عید کے کپڑے نہیں پکڑ رہے۔
درزیوں کا بھی کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کام بہت زیادہ ہوتا ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس برس سلائی کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔