اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ضلعی حکومتوں اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے اراضی کی نشاندہی کے لئے کام شروع کر دیا، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ ہاؤسنگ کی اراضی استعمال میں لانے کی تجاویز زیر غور ہیں، پی ایل ڈی سی کی چھ ہزار کنال سے زائد اراضی پر گھر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ اربوں روپے مالیت کی اراضی پی ایل ڈی سی کو دی گئی تھی اور قیمتی اراضی پر سستے گھر بنانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی صرف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا فیز ون بنا کر خاموش ہو گئی۔

ماضی میں آشیانہ قائد لاہور کی 672 کنال اراضی میں سے 520 کنال اراضی پر تعمیرات کی گئیں، آشیانہ قائد لاہور کی باقی ماندہ 152 کنال اراضی پر سستے گھر بنانے کی تجویز دی گئی، آشیانہ اقبال لاہور کے لئے ایکوائر کی گئی 3160 کنال قیمتی اراضی کو بھی اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ضلعی حکومتیں اور پھاٹا اراضی ایکوائر سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے