اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم پاکستان: مختلف شعبہ جات کی متحرک 829 شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) یوم پاکستان مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی 829 شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے۔

3 شخصیات کو ستارہ امتیاز، 9 کو تمغہ امتیاز، 7 کو نشان امتیاز ملے گا، 2 شخصیات کو ہلال پاکستان، ایک کو ہلال شجاعت، 40 کو ہلال امتیاز اور 18 کو ہلال قائداعظم کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان، 20 کو ستارہ شجاعت، 63 کو ستارہ امتیاز ملے گا۔

70 افراد صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کریں گے، 3 شخصیات کو ستارہ قائداعظم، 4 کو ستارہ خدمت، 25 کو تمغہ شجاعت ملے گا، 260 شخصیات کو تمغہ امتیاز، چار کو تمغہ خدمت ایوارڈ ملے گا۔

کورونا کے دوران صحت کے شعبہ میں خدمات دینے والی 299 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، ایوان صدر میں کل 80 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، اعزازات کی تقریبات چاروں صوبائی گورنرز ہاؤس میں بھی ہوں گی۔

سول ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں فواد حسن فواد، افتخار عارف، ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین شامل ہیں، عوامی خدمات پر سید قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، ڈاکٹرشمشاد اختر ایوارڈ حاصل کریں گی۔

پاکستان کے لئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود بھی ایوارڈ حاصل کریں گے، بیوروکریٹ مشتاق سکھیرا، راحت علی خان، انور مسعود، زاہد ملک صحافی، ماہر معیشت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق پاشا بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، 18 سفرا کو ہلال قائد اعظم دیا جائے گا، فنکارہ شبنم، گلوکار فاخر محمود، صحافی واصف ناگی، کوہ پیما نائلہ کیانی بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

گلوکارہ شازیہ منظور، کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی، صحافی سلمان غنی، سہیل وڑائچ بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، صحافی وقار ستی، فاروق عادل، نقی حیدر نقی، شمع جونیجو، فہد حسین، افتخار احمد بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے