اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کیلئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے، ملک محمد احمد خان

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے پاکستان کے لئے تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر زو ویئر نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کی بالادستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر  ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا پارلیمانی وفود کے تبادلے، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے، دو طرفہ تعاون کو انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے، اگر نوجوان کو مناسب مواقع میسر ہوں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیٹیکل کونسلر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم سے بھی آگاہ کیا، پولیٹیکل کونسلر زو ویئر نے ملک محمد احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پولیٹیکل کونسلر زو ویئر نے کہا انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، برطانیہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے