اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کوٹ رادھا کشن میں کارروائی، 2500 لٹر ناقص سرکہ تلف

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) ماہِ مبارک میں استعمال کی جانے والی اشیا میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹ رادھا کشن میں واقع مربہ یونٹ اور فروزن یونٹ کی چیکنگ کی، 2500لٹر ناقص ایکسپائر سرکہ، 300 کلو مربہ تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو ممنوعہ ڈرموں اور ہودیوں میں سرکہ لگا کر رکھا پایا گیا، ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس، کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی، ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کئے، فنگس اورکیمیکل زدہ گلے سڑے پھلوں کو دلکش پیکنگ لگا کر مربہ کے نام پر مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا غذائیت سے بھرپور اشیا کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فوڈ بزنس آپریٹرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصر کے خاتمے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے