22 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر کر دیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
سپیکر نے معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، احمد خان بھچر اور معین ریاض قریشی کی باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔