اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹرافی نہیں جیتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں: ڈیرن سیمی

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ 9 پلے آف میں ایک ٹرافی جیتنا کافی نہیں، ہمیں اور جیتنا چاہیے تھی، اگر ٹرافی نہیں جیتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم نے 15-20 رنز کم بنائے تھے، جیسا آغاز ہوا اس کے بعد 200 کا ہدف ذہن میں تھا، ہم نے بولنگ میں بھی ابتدا کے 10 اوور میں اچھا کھیلا بعد میں نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج ٹیم سے پوچھا اسلام آباد کی صلاحیت کیا ہے تو ٹیم نے کہا کہ وہ کم بیک کرتی ہے، ہم نے ابتدائی 10 اوور کے بعد اسلام آباد کو کم بیک کا موقع دیا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے اچھی اننگز کھیلی، عماد وسیم اور حیدر علی نے بہت زبردست کھیل پیش کیا۔

اپنی ٹیم کی مجموعی پرفارمنس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ پشاور زلمی کی روایتی کرکٹ نہیں تھی، ہم نے بولنگ میں غلطیاں کیں، تسلسل کی کمی رہی، بولنگ پلان کے مطابق نہیں ہوسکی تھی، اسلام آباد جیسی ٹیم کو زیر کرنے کیلئے ان کو اٹھنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہوں، امید ہے فائنل میں کراچی میں بڑا کراؤڈ آئے گا، پاکستان میں کراؤڈ کا جوش و جذبہ ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ بابر رنز کرسکتا ہے لیکن بولرز کو اس کا دفاع کرنا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ بابر بہترین لیڈر ہے، ہماری ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو چلتی رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے