16 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں پیش آیا جہاں الیکٹرانکس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے 10 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، ریسکیو عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں سکی، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا، پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔