15 Mar 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کک باکسر آغا کلیم نے ورلڈ موئی تھائی چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق 22 سالہ پاکستانی باکسر نے قازقستان کے کک باکسر کو شکست دیکر 51 کے جی سینئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
فائٹ کے دوران آغا کلیم کے پاس کوچ بھی موجود نہ تھا، اٹلی کے کوچ نے فائٹ کے دوران آغا کلیم کی مدد کی۔واضح رہے کہ آغا کلیم اس سےقبل بھی کئی انٹرنیشنل مقابلے جیت چکے ہیں۔