اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کے بیٹوں کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت پہنچے۔

دوران سماعت وکیل قاضی مصباح کی جانب سے حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اس موقع پر نیب نے ریکارڈ جمع کروانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دے دیا، عدالت نے بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے تین نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے