اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تاحیات نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے  شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کرنے کی ترمیم کی، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔

دوران سماعت  درخواست گزار کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے