اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کی فواد چودھری کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے نوفلائی لسٹ سے نام نکالنے کیلئے فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں،  جس پر عدالت نے حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے کہ اسے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔

بعدازاں عدالت نے حبا فواد کا نام نوفلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے