اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان شوگرملز کیس: حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں لیگی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے۔

سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس پر  مزید کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے