11 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے پاک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، 4 روز میں 60 پیشہ وار گداگروں کے خلاف کارروائی اور مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 300 سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکا بازوں کے لیے نہیں۔