اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج،38 افراد کیخلاف مقدمہ درج

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ انارکلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور خواتین سمیت 38 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے لیے اشتعال دلواتے رہے ،پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

 ایف آئی آر  کے مطابق حافظ فرحت عباس نے چار پانچ نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ملزمان کا ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا ،حافظ فرحت عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے استنبول چوک سے بازیاب کروایا گیا۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا،  گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے بھی برآمد کیے گئے  ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے