11 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ریس لگاتے ہوئے 2 تیز رفتار ٹرکوں نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر پیش آیا جہاں ریس لگاتے ہوئے 2 ٹرکوں نے آگے جاتے ہوئے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت 51 سالہ عبدالغفور کے نام سے ہوئی جو سنت نگر کا رہائشی ہے، پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی۔