اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہور نیوز) ماہ رمضان کی آمد میں چند دن باقی لیکن مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ایک طرف حکومتی مہنگائی تو دوسری جانب دکانداروں کی من مانیوں سے عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہیں، رمضان کی سوغات کھجور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایرانی کھجور زاہدی 1000 روپے اور سعودی کھجور عجوہ 3 ہزار روپے فی کلو تک بکنے لگیں، پاکستانی کھجور اصیل کے دام بھی 400 روپے فی کلو سے بڑھ گئے، پیاز اور ٹماٹر بھی پیچھے نہ رہے، درجہ اول کا خشک پیاز 280 روپے اور ٹماٹر 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

لہسن اور ادرک کا استعمال کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا، لہسن کی سرکاری قیمت 590 مقرر لیکن 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، ادرک بھی لوگ 650 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں، مارکیٹ میں سبز مرچ 300 روپے، لیموں 120 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔

دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت 563 روپے فی کلو مقرر ہو گئی، پھل بھی متوسط اور غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہیں، سیب کالا کولو 400 روپے فی کلو اور کیلا 160 روپے فی درجن تک پہنچ گیا۔

عوام رمضان سے پہلے اشیاء مزید مہنگی ہونے پر پھٹ پڑے، ان کا کہنا ہے اب تو دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل نظر آ رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کم کرے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی میں بچوں کی فیسیں ادا کریں اور بیمار والدین کی ادویات خریدیں یا گھر کے اخراجات پورے کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے