08 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد آج بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 360 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 963 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔