07 Mar 2024
(لاہورنیوز ) سوئی سدرن نے سحری اور افطاری میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ذرائع سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں8 سے دس فیصد تک کمی ہورہی ہے اسی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔
سوئی سدرن نے کہا کہ گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس بجے سے تین بجے تک کی جائے گی، اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لئے کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔